کوسوو ،حزب اختلاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکاء کی پارلیمنٹ کی عمارت کوآگ لگانے کی کوشش

پیر 11 جنوری 2016 12:32

کرسٹینا ۔ 11جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) کوسوو میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے پارلیمنٹ کی عمارت کوآگ لگانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومتکرسٹینا میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے حزب اختلاف کی جماعتوں کے تقریباً ایک لاکھ افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے عمارت کوآگ لگانے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا ۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجہ میں متعدد افراد ذخمی ہوگئے۔مظاہرے دوران مشتعل افراد نے پولیس پر بھی آتش گیر مادہ پھینکا جس سے پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد شہر کے گلی کوچے جنگ کا منظر پیش کرنے لگے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے نمائندوں نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر مستعفی ہونے اور قبل از وقت انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔