سکھر پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 11 جنوری 2016 12:32

سکھر ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) سکھر پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران قمار بازی کے الزام میں 23 افراد سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اسٹیشن سی سیکشن نے عوامی شکایات پر فیملی پارک محمد بن قاسم پارک میں جوا کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر 18 افراد کو گرفتار کر لیا اور جوئے پر لگے 6700 روپے، 13موبائل فون قبضہ میں لے کر کیس رجسٹرکر لیا۔

گرفتار ملزمان میں عرفان انصاری، اللہ ورایو چنا، شمشاد الحق راجپوت، ایم طفیل عباسی، ایم پریل شیخ، ایم عابد چوہان، سرفراز کرسچین، گل محمد شیخ، جان محمد لاشاری، حضر خان چوہان، اشرف شیخ پرانا سکھر، سلیم گل، یقوب ابڑو، ایم بچل پٹھان، ساون بھٹی، نور محمد عباسی، امیر حسن قاضی، نوید میمن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایک کیس کرائم نمبر 8/2016 زیر دفعہ 5A جوا ایکٹ کے تحت پی ایس سی سیکشن پولیس نے پانچ ملزمان عبداللہ ناریوال، شبیر احمد سیلرو، علی نواز میرانی، سجاد علی میرانی، احمد علی شیخ کو گرفتار کر کے ایک ٹی وی، ڈی وی ڈی اور ڈش ریسیور، یو پی ایس معہ بیٹری قبضہ میں لے لیا۔

علاوہ ازیں ایف آئی آر نمبر 3 کے تحت پی ایس سی سیکشن پولیس نے جوابدار ظہور کلوڑ اور ایف آئی آر نمبر 4 کے تحت ایم آصف کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پان پراگ، گٹکا برآمد کر لیا۔ پی ایس جنجوجی کے ایس ایچ نے ایک مشتبہ افغانی کو گرفتار کر لیا۔