بلا تصدیق پاکستان لانے والے پاکستانیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا حکم نامہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 12:27

بلا تصدیق پاکستان لانے والے پاکستانیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : وزارت داخلہ نے فارنرز ایکٹ 1946 کے قواعد میں ترمیم کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری آرڈر کے تحت کسی بھی پاکستانی کو بلا تصدیق پاکستان لانے والوں پر جرمانہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

آرڈر میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت بے دخل کیے گئے ایک شخص پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرے گی ، جبکہ جُرمانہ بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کو لانے والے جہاز ، بحری جہاز ، پائلٹ ، کپتان ، اور دیگر عملے پر عائد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی ہدایات جاری کی تھیں کہ بے دخل کیے گئے کسی بھی پاکستانی یا کسی بھی فرد کو پاکستان میں بلا تصدیق لانے پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :