اداکارہ وینا ملک شوہر کے ہمراہ دبئی سے پاکستان پہنچ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 12:18

اداکارہ وینا ملک شوہر کے ہمراہ دبئی سے پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : پاکستانی اداکار اور فلمسٹار وینا ملک اپنے شوہر اور دو بچو ں کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہجنرل راحیل شریف نے پاکستان کو پر امن ملک بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شادی کرنا آسان ہے لیکن اسے نبھانا مشکل ہے ، ویناملک نے بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میرا کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ، تین سال ملک سے باہر گزارے جو کہ نہایت کٹھن تھے ، لیکن اب میں اپنے وطن واپس آ گئی ہوں۔ انہوں نے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :