سپریم کورٹ، حلقہ 289 رحیم یار خان سے ن لیگ کے کامیاب امیدوار رئیس محبوب کی نااہلی کے لئے دائر درخواست خارج

پیر 11 جنوری 2016 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 289 رحیم یار خان سے ن لیگ کے کامیاب ہونے والے رئیس محبوب کی نااہلی اور دوبارہ انتخاب کے لئے پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں اسلم کی دائر کردہ درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیر کے روز مقدمے کی سماعت کی۔

ن لیگ کے ایم پی اے کی جانب سے سردار اسلم جبکہ میاں اسلم کی طرف سے اعجاز چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار کے وکیل اعجاز چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ رئیس محبوب نہ تو ٹیکس دیا جبکہ دو بار انتخابات میں انہوں نے خود کو بی اے ظاہر کیا۔ 2013ء کے عام انتخابات میں انہوں نے خود کو میٹرک پاس قرار دیا۔ یہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے جبکہ ن لیگ کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے 2011-12ء کا ٹیکس دے دیا تھا 2013ء میں سیلاب کی وجہ سے علاقہ کو آفت زدہ قرار دیا گیا اور یوں ٹیکس ادائیگی نہیں مانگی گئی۔

(جاری ہے)

بی اے کی ڈگری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جامعہ رحمانیہ جہانیاں ضلع خانیوال سے ڈگری حاصل کی تھی ڈگری کی وجہ سے کچھ پیچیدگیاں تھیں ایک تو اس کو بے اے کے برابر قرار نہیں دیا گیا دوسرا یہ کہ وہ اس ڈگری کی الجھنوں سے بچنا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے میٹرک کی سند کا سہارا لیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی

متعلقہ عنوان :