یمن ،حوثی باغیوں کے درمیان پھوٹ پڑ گئی

پیر 11 جنوری 2016 12:12

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) یمنکے دارلحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں نے الجوف کے قبائل سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک لیڈر کو ہلاک کر دیا ۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ الجوف صوبے میں ملیشیاوٴں کے لیڈر عبدالولی العکیمی کا صنعاء میں اپنے ساتھیوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا، جس کے بعد مسلح باغیوں نے فائرنگ کر کے العکیمی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

العکیمی کو الجوف صوبے میں میلیشیاوٴں کا ایک نمایاں وفادار سمجھا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

اس صوبے کو یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے عرب اتحادی افواج کی فضائی معاونت کے ساتھ آزاد کرا لیا تھا۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیاوٴں نے 15 ماہ سے بھی زیادہ عرصہ قبل یمنی دارالحکومت پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے درجنوں افراد کو طاقت کے زور پر یرغمال بنا رکھا ہے۔ اپنی ایک رپورٹ میں تنظیم کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی حکام نے یمنی دارالحکومت میں درجنوں افراد کو اپنی من مانی سے گرفتار کر کے زبردستی غائب کر دیا۔ مزید یہ کہ ہیومن رائٹس واچ اگست 2014 سے اکتوبر 2015 تک حوثیوں کے ہاتھوں کم از کم 35 افراد کی جبری گرفتاری کی تصدیق کر چکی ہے

متعلقہ عنوان :