سوات سے ایک دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا

پیر 11 جنوری 2016 12:11

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) اسپیشل پولیس یونٹ مالاکنڈ ریجن نے سوات سے ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیشل پولیس یونٹ مالاکنڈریجن کے مطابق کاراوئی سوات میں برشورچپریال کے علاقہ میں کی گئی جس دوران محمد انور نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاکر کے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود قبضے میں لے لیا گیا اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا نام محمد انور ہے جسے سوات سے گرفتار کیا گیا ہے سپیشل پولیس یونٹ نے مزید بتایا کہ محمد انور 2009ء میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھا انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :