جنگجوکیلے میں قائم تارکین وطن کے کیمپ کو اپنا ٹھکانہ بنا سکتے ہیں،سابق برطانوی عہدیدار

پیر 11 جنوری 2016 11:40

لندن ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کے ادارے کے سابق سربراہ کیون ہرلی کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں داخل ہونے والے جنگجوکیلے میں قائم تارکین وطن کے کیمپ کو اپنا ٹھکانہ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس علاقے کا جائزہ لینے کے دوران کیون ہرلی نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کیمپ مکمل طور پر پولیس کی نظروں سے اوجھل ہے۔انھوں نے تشویش ظاہر کی کہ منظم جرائم پیشہ افراد یہاں قیام پذیر مہاجرین کا استحصال کر سکتے ہیں۔کیمپ میں سرگرم خیراتی ادارے کی سربراہ نے ان کے دعووٴں کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔