پرتگال میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ 24 جنوری کو ہو گی

پیر 11 جنوری 2016 11:40

لزبن۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) پرتگال میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ 24 جنوری کو ہو گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پرتگال میں صدارتی دوڑ میں 10 امیدوار شریک ہیں۔

(جاری ہے)

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق قدامت پسند امیدوار مارسیلو رابیلو ڈی سوسا کو53 فیصد کے قریب عوامی حمایت کے ساتھ باقی امیدواروں پر سبقت حاصل ہے۔کامیابی کے لئے 50 فیصد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 2 امیدوار 14 فروری کے دوسرے مرحلے میں شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ قدامت پسند موجودہ صدر انیبل کاواکو سلوا کی دوسری مدت ختم ہونے کے قریب ہے۔