قومی ہاکی چیمپئن شپ پی آئی اے کے نام ، واپڈا کو شکست

پیر 11 جنوری 2016 11:25

قومی ہاکی چیمپئن شپ پی آئی اے کے نام ، واپڈا کو شکست

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) قومی ہاکی چیمپئن شپ پی آئی اے نے واپڈا کو ہرا کر جیت لی ، میچ کا فیصلہ مقررہ وقت کے بعد پنلٹی شوٹ پر ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ہاکی کلب آف پاکستان میں ہونے والی 62 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پی آئی اے نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا ۔

(جاری ہے)

فیصلہ کن میچ میں پی آئی اے اور واپڈا کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے ، مقررہ وقت پر دونوں ٹیموں کے مابین میچ 2-2 گول سے برابر رہا جس کے بعد پینلٹی شوٹ آوٹ میں پی آئی اے کی ٹیم نے 6-7 سے کامیابی اپنے نام رہی ۔

کامیاب اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس سے ملک میں ہاکی کو فروغ ملے گا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر ریٹارڈ خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے قومی ٹیم کے کیمپ کا اعلان بھی کیا ۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نے ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ، ایونٹ میں تیسری پوزیشن نیشنل بینک کے نام رہی ۔