لاہور : بلاول بھٹو زرداری کی لاہور ہائیکورٹ آمد ، وکلا سے خطاب کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 11:22

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں آج وہ لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چئیرمین پی پی پی لاہور کے دورہ پر موجود ہیں جبکہ گذشتہ روز انہوں نے ایک اجتماعی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی ، اجتماعی شادی کی اس تقریب میں پچاس جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھے جن کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے تھا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ ان کی دونوں بہنیں اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔