ملتان ، نشتر ہسپتال میں سوائن فلو سے دو خواتین دم توڑ گئیں ، مزید سات مریض ہسپتال منتقل

پیر 11 جنوری 2016 11:09

ملتان ، نشتر ہسپتال میں سوائن فلو سے دو خواتین دم توڑ گئیں ، مزید سات ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) ملتان کے نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے شبہ میں داخل دو خواتین دم توڑ گئیں جبکہ مزید سات مریض سوائن فلو کے شبے میں ہسپتال میں داخل کئے گئے ، ہسپتال میں سوائن فلو کے شبے میں داخل مریضوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی جن میں چھ افراد میں سوائن فلو کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ بارہ مریضوں کے ٹیسٹ اسلام آباد میں تصدیق کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں کیونکہ شبہ ہے کہ ان میں بھی سوائن فلو پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والی خواتین میں جمیلہ مظفر گڑھ کی رہائشی تھی جبکہ ارفع خالد ملتان کی رہنے والی تھی۔ یاد رہے کہ پچھلے ماہ بھی دو خواتین سوائن فلو کے شبے میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہسپتال میں سوائن فلو کے حوالے سے تصدیق کی کٹس نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :