سرگودھا، وین اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق،4زخمی

پیر 11 جنوری 2016 11:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء )سرگودھا میں وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق جبکہ وین ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شاہ پور روڈ پر تیز رفتار وین مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عکاش اکرم، خاتون راشدہ بی بی، گاڑی میں سوار خاتون ممتاز بیگم جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ میں ہائی ایس ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔