کراچی میں اشتعال انگیز تقاریر پر مذہبی رہنماوٴں کے خلاف مقدمہ درج

پیر 11 جنوری 2016 11:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) نشترپارک میں جلسے کے دوران اشتعال انگیز تقاریر اور خلاف قانون اقدامات پر پولیس نے جماعت اہلسنت کے رہنماوٴں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

جماعت اہلسنت کی جانب سے گزشتہ روز نشتر پارک میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر اور لاوٴڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،مولانا ارشاد بخاری، شریف رجنوی اور مولانا ارشاد غوری کے نام شامل ہیں جب کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، کار سرکار میں مداخلت سمیت لاوٴڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :