جرمنی، شدت پسندوں کا حملہ ،6پاکستانی نژاد شہری زخمی

پیر 11 جنوری 2016 11:07

جرمنی، شدت پسندوں کا حملہ ،6پاکستانی نژاد شہری زخمی

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) جرمنی میں شدت پسندوں کے حملہ میں 6پاکستانی نژاد شہری زخمی ہوگئے ۔جرمن پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے گزشتہ روز 6 پاکستانی نژاد شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حملہ آوروں نے شہریوں کو لاتیں اور گھونسے مار کر زردکوب کیا، شہریوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاقے سے اگلے ہی گھنٹے ایک شامی باشندے پر حملے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ، جرمن پولیس کا دعوی ہے کہ حملے میں ہولی گنس نامی شدت پسند تنظیم ملوث ہے۔پچھلے سال 31 دسمبر کو خواتین کے ہراساں کرنے کے واقعات پر بعد کولون شہر میں بیامنی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :