امریکہ،برطانیہ،ناروے اوردیگر ممالک بھی فرانزک سائنس لیب سے استفادہ کرنے لگے ،ادارے نے اعلی معیار کے نئے رحجان کو متعارف کرایا ہے جسے بیرو ن ملک بھی سراہا جارہا ہے۔شہبازشریف

اتوار 10 جنوری 2016 23:41

امریکہ،برطانیہ،ناروے اوردیگر ممالک بھی فرانزک سائنس لیب سے استفادہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے دورے کے بعد اعلی سطح کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ادارے نے نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ،برطانیہ ،ناروے اوردیگر ممالک کے مختلف کیسوں کے شواہد کی تصدیق کے حوالے سے رپورٹس مرتب کی ہیں ،جن کی بنا پر ان ممالک میں ملزموں کو سزائیں بھی ہوئیں۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی اس ادارے میں شواہد تصدیق کیلئے بھجوائے اورادارے کی کارکردگی کی تعریف کی ۔وزیراعلیٰ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اس ادارے نے اعلی معیار کے نئے رحجان کو متعارف کرایا ہے جسے بیرو ن ملک بھی سراہا جارہا ہے ۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی اوران کی ٹیم کو شاباش دی اور کارکردگی کی بھی تعریف کی

متعلقہ عنوان :