پی سی بی کی یاسر شاہ کی معطلی پر نظر ثانی کے لئے آئی سی سی سے اپیل، مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے کے باعث آئی سی سی نے یاسر پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کررکھی ہے

اتوار 10 جنوری 2016 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کی معطلی پر نظر ثانی کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اپیل دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یاسر شاہ کی معطلی سے متعلق آئی سی سی کو عبوری طور پر اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے تاہم تحریری طور پر تفصیلی درخواست 12 جنوری تک دی جائے گی، پی سی بی نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ یاسر شاہ نے غلطی سے اپنی بیوی کی بلڈ پریشر کی دوا استعمال کی تھی جس کی وجہ سے ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا، اس لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یاسر شاہ کے ساتھ نرمی برتے۔

واضح رہے کہ یاسر شاہ کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ اور پی سی بی کے پاس آئی سی سی میں اپیل دائر کرنے کا وقت 12 جنوری تک ہے۔