راہداری منصوبے کو نقصان پہنچانے کے الزامات بے بنیاد ہیں،اقتصادی راہداری سے منسلک ریلوے ٹریک کیلئے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں،جمہوریت میں رکاوٹیں ڈالنے سے مسائل پیداہوئے،گوادر میں ریلوے اسٹیشن اور یارڈ بنائے جائیں گے،موجودہ مالی سال میں ریلوے خسارہ24ارب کم کرینگے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا اختر مینگل کی سربراہی میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب

اتوار 10 جنوری 2016 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ راہداری منصوبے کو نقصان پہنچانے کے الزامات بے بنیاد ہیں،اقتصادی راہداری سے منسلک ریلوے ٹریک کیلئے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں،جمہوریت میں رکاوٹیں ڈالنے سے مسائل پیداہوئے،گوادر میں ریلوے اسٹیشن اور یارڈ بنائے جائیں گے،موجودہ مالی سال میں ریلوے خسارہ24ارب کم کرینگے۔

وہ اتوار کو یہاں بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی سربراہی میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں ریلوے کیلئے زمین خرید لی گئی ہے،گوادر میں ریلوے اسٹیشن اور یارڈ بنائے جائیں گے،موجودہ مالی سال میں ریلوے خسارہ24ارب کم کرینگے۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ ماضی میں ناانصافیاں ہوئی ہیں،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے،جمہوریت میں رکاوٹیں ڈالنے سے مسائل پیداہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ،آئین میں ضروری ترامیم کی جاسکتی ہیں لیکن بگاڑا نہیں جاسکتا،1973کا آئین ہمارے بزرگوں نے بنایا ہے،گوادر سیبسمیہ تک ریلوے لائن دوسرے مرحلے میں شامل ہے،اقتصادی راہداری سے منسلک ٹریک کیلئے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں،راہداری منصوبے کو نقصان پہنچانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔