ٹم ساؤدی انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ

اتوار 10 جنوری 2016 17:20

ٹم ساؤدی انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ

آکلینڈ ۔ 10 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جنوری۔2016ء) پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ باؤلر ٹم ساؤدی ان فٹ ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹم ساؤدی سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاؤں کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پاکستان سے ٹی 20 سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے مگر وہ سو فیصد فٹ نہیں ہیں اس لئے وہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :