میسی، رونالڈو اور نیمار یوئیفا 2015ء ٹیم آف دی ایئر میں شامل

اتوار 10 جنوری 2016 15:59

میسی، رونالڈو اور نیمار یوئیفا 2015ء ٹیم آف دی ایئر میں شامل

بارسلونا ۔ 10 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جنوری۔2016ء) فیفا بیلون ڈی آر ایوارڈ کیلئے فائنلسٹ لائنل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور نیمار کو یوئیفا 2015ء ٹیم آف ایئر میں شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوئیفا ٹیم آف دی ایئر کیلئے 40 مضبوط کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، یوئیفا کے 7.2 ملین یوزرز نے حتمی کھلاڑیوں کے حق میں ووٹ دیا جس میں سپینش پریمیئر ڈویژن لالیگا کے 8 کھلاڑی شامل ہیں۔

توقعات کے مطابق بارسلونا کے کھلاڑی فہرست میں چھائے رہے، بارسلونا نے لالیگا، کوپا ڈیل رے اور یوئیفا چیمپئنز لیگ ٹائٹلز جیتے تھے، دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلش پریمیئر لیگ سے کوئی کھلاڑی فہرست میں جگہ نہ بنا سکا۔ میسی اور نیمار کے علاوہ بارسلونا کے ڈینی ایلوز، گیرارڈ اور اینڈریاس ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔