محمد عامر کی واپسی:نیوزی لینڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،انتخاب عالم
اتوار 10 جنوری 2016 14:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) ٹیم منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، کئی سابق کرکٹرز اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کرتے رہے ہیں، چند کا خیال ہے کہ بورڈ نے فیصلہ کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا، ساتھی کھلاڑیوں، خاص طور پر کپتانوں کو بھی میڈیا کے سوالات اور تماشائیوں کے منفی رویے کو برداشت کرنا پڑے گا، یوں پرفارمنس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے بھی تسلیم کیا کہ محمدعامر کی واپسی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس کا پی سی بی کو اندازہ بھی ہے، انھوں نے کہا کہ پیسر اچھی فارم میں ہیں، ان کی شمولیت سے قومی اسکواڈ مضبوط ہوا ہے، دورہ نیوزی لینڈ میں عامر کیلیے کوئی الگ ضابطہ اخلاق نہیں رکھا گیا، ماضی کے حوالے سے پیسر کو ہوٹنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انھیں ہدایت کی ہے کہ وہ صرف بولنگ پر توجہ دیں۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ تربیتی کیمپ کے آخری روز انتخاب عالم اور وقار یونس نے ٹور کیلیے منتخب تمام کرکٹرز کو کسی بھی ممکنہ صورتحال میں تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت دی تھی، بعدازاں سخت ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے دستخط بھی لیے گئے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.