زخمی کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 10 جنوری 2016 14:19

زخمی کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ..

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی زخمی ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹم ساؤتھی کو سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بائیں پاؤں میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے بعد ان کا سکین کروایا گیا جس کی رپورٹ کی روشنی میں وہ پاکستان کے خلاف 15جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ کریگ میکملن کے مطابق ان کے خیال میں ساؤتھی دو سے تین ہفتے تک کرکٹ نہیں پائیں گے تاہم ابھی انہیں صرف پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ہی باہر کیا گیا ہے ۔