عمل اسلامی ممالک کی اپنی اقوام متحدہ وقت کی اشد ضرور ت ہے ، بدگمانیوں اور غلط فہمیوں پر وقت ضائع کئے بغیر مسلم ممالک اپنے وسائل تعلیم، جدید علوم ، سائنسی تحقیق اور ترقی پر خرچ کریں

سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخار ی کابیان

ہفتہ 9 جنوری 2016 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخار ی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان موجود تناؤ سے دشمنوں کو فائدہ اٹھانے کاموقع مل رہا ہے ،بے پناہ قدرتی وسائل ، مثالی افرادی قوت کے عمل اسلامی ممالک کی اقوام متحدہ وقت کی اشد ضرور ت ہے ، بدگمانیوں اور غلط فہمیوں پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اسلامی ممالک اپنے وسائل تعلیم، جدید علوم ، سائنسی تحقیق اور ترقی پر خرچ کریں۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ معاملات و مسائل کے فوری حل اور مشترکہ لائحہ عمل کے لئے علم ، قانون، آئین، سیاست ، سائنس اور خدمات کے شعبوں کے ماہرین پر مشتمل تھنک فورم قائم کیا جائے جس کا ماہانہ اجلاس باقاعدگی سے ہر ممبر ملک کے درالخلافہ میں باری باری منعقد ہوں۔

(جاری ہے)

نیئر بخاری نے تجویز دی ہے کہ فروعی اختلافات کے خاتمے کے لئے عالم اسلام کے جیدعلماء کی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی جائے۔

سیاسی، پارلیمانی، مذہبی ، علمی قیادت کے باہمی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سیاسی یونین کا قیام بھی عمل میں لایا جانا چاہیے۔ تناؤ کو کشیدگی میں تبدیل ہونے سے قبل اسلامی ممالک کی یونیوسٹیوں کے اساتذہ و طلبہ کا باہمی تبادلہ اخوت اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ نیئر بخاری نے قومی قیادت سے کہا ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی بدلتی ہوئے صورت حال میں قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خاتمے کے لئے براہ راست عوام سے رابطہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :