تمام مسائل کا حل دامن مصطفیؐکی وابستگی میں ہے، حضورؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرہ میں امن ومحبت اور انصاف قائم کیا جاسکتا ہے،ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی

ہفتہ 9 جنوری 2016 22:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء)اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہاکہ حضورؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرہ میں امن ومحبت اور انصاف قائم کیا جاسکتا ہے ،اسلامی تعلیمات کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے تاکہ مسلمان سنت رسول ؐپر عمل پیرا ہوں اور دیگر مذاہب کے لوگ اسلام کو بہتر طور پر سمجھ سکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن جلالیہ رضویہ لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام، مرکزی جامع مسجد عثمانیہ لالہ موسیٰ میں منعقد محفل میلاد النبی ؐؐسے خطاب کرتے ہوئے کیا ،محفل کی صدارت جانشین حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے کی اور کہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیراہوں اور کہاکہ بلاامتیاز مجرموں کو سزااور مظلوموں کی مدد کرنی چاہیے ،ملک پاکستان کا قیام بھی محافل میلاد منانے والوں کی بدولت ہوا ،میلاد رسولؐکا جشن منانے والے درود خواں ہیں صاحب بارود نہیں اور کہاکہ داعش اور انتہا پسند تنظیموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،اسلام خون ریزی اور قتل وغارت کی اجازت نہیں دیتا بلکہ امن وانصاف کا درس دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

آخر میں اتحاد اہل سنت اور غازی ملک ممتازحسین قادری کی رہائی کے خصوصی دعا کی گئی۔