ملک سے کرپشن کو ختم کیے بغیر دہشت گردی کاخاتمہ ممکن نہیں ،مصطفی خان

ہفتہ 9 جنوری 2016 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما مصطفی خان نے احتساب کے عمل کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کو جلد مکمل کرنے کے لئے جتنے بھی کرپشن کے کیسز ہیں،خواہ وہ نیب میں ہیں یا عدالتوں میں ،وہ کیس بھی ڈاکٹر عاصم کے کھاتے میں ڈال دئے جائیں، تا کہ نام نہاد احتساب کاعمل جلد مکمل ہوسکے،کیونکہ ظاہر یہ ہوا ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں ڈاکٹر عاصم کے علاوہ کوئی کرپٹ آدمی نہیں ہے،فقط ایک جماعت کو احتساب کانشانہ بنانا سراسرناانصافی ہے،انہوں نے احتساب کے عمل کو تیز اور شفاف بنانے کامطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتساب کے موجودہ رفتار اور عمل کو احتساب نہیں کہہ سکتے ،بلکہ اجتناب کہہ سکتے ہیں،کیونکہ ڈاکٹر عاصم کے انکشافات کے بعد کسی بھی کرپٹ کو نہیں کپڑاگیا،انہوں نے کہا کہ جب تک کرپشن کاخاتمہ کئے بغیر دہشت گردی کاخاتمہ ممکن نہیں ہوسکتا،لگتا ہے کہ احتساب کے نام پراندرون خانہ ڈیل ہوچکی ہے،موجودہ حکمران کرپشن کے سمندر کے سب سے بڑے مگر مچھ ہیں ،ان کو احتساب کے کٹہرے میں لایاجائے تاکہ احتساب کا عمل شفاف بنے اورانگلیاں اٹھانے والوں کی زبانیں بند ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :