ہالا میں بیوہ عورت دو بیٹیوں کے ہمراہ بی آئی ایس پی ایجنٹوں کے ہاتھوں اغواء

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:43

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) ہالا کے نواحی گاؤں سے حوا کی بیوہ بیٹی دو معصوم بیٹیوں کے ہمراہ بی آئی ایس پی ایجنٹوں کے ہاتھوں اغوا، تھانے میں مقدمہ درج ہونے اور ملزماں کی گرفتاری کو چار سال گذرنے کے باوجود ہالا پولیس بازیاب کرانے میں ناکام، متاثرہ بھائی کا بیواہ بہن اور بھانجیوں کی بازیابی کے لیئے حکومت،آرمی،رینجرس دیگر حکام سے مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہالا کے نواحی کرم خان نظامانی گاؤں کے رہائشی ذاکر حسین شیدی میڈیا کے سامنے احتجاج کرکے روکر چیخ وپکار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے میری بیواہ بہن زاہدہ پروین اور ان کی بیٹی5سالہ غلام فاطمہ،3سالہ قونین فاطمہ کو ملزماں میں ارشد المعروف پوڑھو خاصخیلی ،لکھی ولد پھوٹو خاصخیلی اور محمد جمن داسوڑی کو گذشتہ چار سال قبل بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت پئسے دلانے کی آڑ میں لے جاکر اغوا کرگئے ہیں جس کا ہالا تھانے میں مقدمہ درج ہونے اور دوملزماں کی گرفتاری کے باوجود پولیس اور حکام نے بیواہ بہن اور بھانجیوں کو تاحال بازیاب نہ کراسکی ہے انہوں نے کہا کے اس ملک میں انصاف ملنا بڑا ہی مشکل بن گیا ہے انہوں نے انسانی حقو ق کمیشن پاکستان کے چیرمین، عدلیہ،وزیر اعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، ڈائریکٹرجنرل رینجر س دیگر حکام سے مداخلت کرکے بیواہ بہن اور بھانجیوں کی بازیابی کے لیئے مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کے اگر مجھے انصاف نہ ملاز تو میں خودسوزی کرلوں گا َ۔