ڈاکار ریلی کا چھٹا مرحلہ ،فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہینسل نے جیت لیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) ڈاکار ریلی کا چھٹا مرحلہ ،فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہینسل نے جیت لیا اور صرف 27 سیکنڈز کے فرق سے اوور آل اسینڈنگز میں انہیں سیبچن لوئب پر برتری حاصل ہے۔بولیویا کے صحرائی لینڈ اسکیپ میں ہونے والی ریلی میں ڈرائیورزایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کے لئے بے چین نظر آئے۔

(جاری ہے)

لیکن اس بار قسمت کی دیوی مہربان نظر آئی فرینچ مین اسٹیفن پیٹرہینسل پر جن کے حریف سیبچن لوئب ٹیکنیکل مسائل کے باعث پریشانی کا شکار دکھائی دیئے۔

پیٹر ہینسل نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور چھٹا مرحلہ اپنے نام کرلیا۔اسپین کے کارلوس سینز دوسرے نمبر پر ہیں۔اوور آل اسٹینڈنگز میں پیٹر صرف 27 سیکنڈز کی برتری کے ساتھ لیڈنگ پوزیشن پر ہیں ،لوئب دوسرا نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :