وزیر اعظم چائنا پاک اکنامک کاریڈور پر پارلیمنٹ میں پالیسی بیان جاری کریں ‘ اسفندیار ولی خان

راہداری کو متنازعہ بنانے والے وفاقی وزراء کو اقتصادی رشتہ داری بنانے نہیں دینگے، بیان

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لئے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اورپاک چین اقتصادی راہداری کو متنازعہ بنانے والے وفاقی وزراء کو اقتصادی رشتہ داری بنانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک بھر کے پس ماندہ علاقوں کی ترقی کے مخالفین کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے بار ے میں اے این پی نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے پہلے ہی خبردار کردیا تھا۔

(جاری ہے)

اے این پی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں سفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے آل پارٹی کانفرنس میں مغربی روٹ پر عمل درآمد کے وعدے پر عمل کروائیں گے اور کہا کہ بی این پی مینگل کی منعقد ہونے والی اسلام آباد آل پارٹی کانفرنس میں اے این پی شرکت کرکے قومی اتفاق رائے کے منصوبے کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ سفند یار ولی خان نے کہا کہ آئین کے تحت وزرائے اعلیٰ مشترکہ مفادا ت کونسل کا اجلاس بلوائیں اور وزیر اعظم پارلیمنٹ میں خود پاک چین اقتصادی راہداری پر پالیسی بیان جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :