پاکپتن، ڈکیتی اور چوری کی چار وارداتوں میں متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:09

پاکپتن۔9 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) ڈکیتی اور چوری کی چار وارداتوں کے دوران متعدد افراد لٹ گئے۔ پہلی واردات میں محلہ حسن پورہ کا رہا ئشی منظور احمد اپنے گھر کے سامنے موٹرسائیکل کھڑا کر کے اندر گیاتوچور موٹرسائیکل لے گیا،دوسری واردات میں گرین ٹاون کے رہا ئشی مبشر ممتاز کی عدم موجو دگی میں نا معلوم چور اس کے گھر میں گھس کر تالے توڑ کر398000 ما لیتی طلا ئی زیورات نقدی وغیرہ چوری کر کے لے گئے، تیسری واردات میں گاؤں رکھ ملکہ ہانس کے رہا ئشی مقصود احمد کے احاطہ مویشیاں سے سعید احمد وغیرہ تین افراد 60000 ما لیتی دو جا نور چوری کر کے لے گئے ،چوتھی واردات میں گاؤں33/eb کے رہا ئشی احمد علی گھر رات گئے پانچ مسلح ڈاکو گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر276000 ما لیتی طلا ئی زیورات، نقدی ،مو ٹرسائیکل اورقیمتی سا مان لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے الگ الگ مقدمات در ج کر لئے ہیں۔