ریاست کے بیشتر علاقوں سے محکمہ برقیات کے خلاف عوامی شکایات دور کی جائیں، سردار محمد یعقوب خان

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:09

اسلام آباد ۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان سے وزیر برقیات راجہ فیصل راٹھور، سابق امیدوار اسمبلی سردار فہیم اختر ربانی نے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، تعمیر و ترقی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر سردار یعقوب نے کہا کہ ریاست کے بیشتر علاقوں سے محکمہ برقیات کے خلاف عوامی شکایات ہیں۔

(جاری ہے)

پونچھ ڈویژن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مطابق کھمبے اور ٹرانسفارمر نہیں پہنچائے گئے جس کی وجہ سے عوام کو مسائل درپیش ہیں۔ پونچھ ڈویژن کا وسیع علاقہ اب بھی بجلی کی سہولت سے محروم ہے، وزیر اس جانب خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ دریں اثناء اس موقع پر صدر آزاد کشمیر نے حویلی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے اپنی جانب سے اعلان کردہ 2 لاکھ روپے کا چیک وزیر برقیات فیصل ممتاز راٹھور کے حوالہ کیا جبکہ مقتول منظور حسین کی بیوہ کے نام 2 لاکھ روپے کا چیک فہیم اختر ربانی کے حوالہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :