ہیومن ریسورس سنٹر کی تین روزہ ورکشاپ 12جنوری کو ہوگی

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:07

پشاور۔09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء)پشاور یونیورٹی کے سنٹر فار ہیومن ریسورس اینڈ کیرئیر ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے اکاؤنٹ اور آڈٹ کے بارے میں تین روز ہ تربیتی ورکشاپ 12جنوری کو سنٹر میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کی نگرانی سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جمشید علی خان کریں گے جبکہ ریسورس پرسن اے جے سکول آف کاؤنیسٹی اینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹر جنید ایچ عزیر ہوں گے۔