امن جرگہ پشاور کا اجلاس

خواتین ونگ کے عہدیداروں کا انتخاب‘حسن آراء صدر ‘ شاہدہ اشتیاق جنرل سیکرٹری منتخب

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:07

پشاور۔09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) امن جرگہ ضلع پشاور کا ایک اجلاس ہفتہ کے روز امن جرگہ خیبر پختونخوا کے آرگنائزر نشتر خان کی زیر صدار ت پشاور میں منعقد ہوا جس میں ضلع پشاور کے صدر ایم ایم انجم حسین ‘نائب صدر دوست محمدخان اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اتفاق رائے سے امن جرگہ پشاور خواتین ونگ کے عہدیداروں کا انتخاب کیاگیا جس کے مطابق حسین آرا کو صدر ‘ شاہدہ اشتیاق جنر ل سیکرٹری ‘ گلناز بیگم نائب صدر ‘ شہناز جائنٹ سیکرٹری شمائلہ کامران انفارمیشن سیکرٹری اور سبرا شوکت کو سیکرٹری ٹوصدر امن جرگہ خواتین ونگ پشاور منتخب کیاگیا ۔

اجلاس میں امن جرگہ خواتین ونگ کے قیام پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاگیا کہ خواتین کے مسائل خواتین ہی بہتر طورپر سمجھ سکتی ہیں اور ان کے حل کیلئے خواتین ونگ کا قیام ناگزیر ہے اسی لئے خواتین ونگ کے قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ اجلاس میں اس امید کا اظہار بھی کیاگیا کہ خواتین ونگ کے نو منتخب عہدیدار اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے خواتین کے مسائل کے حل میں اپنا کردار احسن طریقہ سے ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :