مریدکے، بنک سے رقم نکلوا کر مرکز طیبہ جانے والا ایمبولینس ڈرائیور مبینہ ڈاکووٴں کا مقابلہ کرتے ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:57

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) بنک سے رقم نکلوا کر مرکزی طیبہ جانے والا ایمبولینس ڈرائیور مبینہ ڈاکووٴں کا مقابلہ کرتے ہوئے ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مرکز طیبہ کی ایمبولینس گاڑی کا ڈرائیور نار نگ منڈی کا رہائشی حبیب الرحمان حبیب بنک مریدکے برانچ سے تین لاکھ روپے کی رقم کیش کروا کر موٹر سائیکل کے ذریعے ننگل ساہداں جا رہا تھا تو تو تین موٹر سائیکل سوار مبینہ ڈاکووٴں نے اس کا تعاقب شروع کر دیا ۔

ننگل ساہداں یو ٹرن پر موٹر سائیکل کے آہستہ ہوتے ہی ڈاکووٴں نے اسے گھیر لیااور رقم چھینے کی کوشش کی۔ حبیب الرحمان نے ان کا مقابلہ شروع کر دیا اور ڈاکووٴں کے چنگل سے چھوٹتے ہیں موٹر سائیکل پر بھاگ نکلنے کی کوشش میں گوجرانوالہ سے آنے والے ٹرک کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حبیب الرحمان کے حادثہ کا شکار ہوتے ہی ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔