را کے ایجنٹ ہونیکاالزام، محمد انور سمیت 3 ملزمان کے خلاف کارروائی

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کے کیس میں محمد انور سمیت تین ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے،کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں را کے چار مبینہ ایجنٹ کے مقدمات کی سماعت ہوئی ،تفتیشی افسر نیمفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جمع کرادی،تفتیشی افسر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ را ایجنٹ کیس میں تین ملزمان مفرور ہین جن میں سے ایک ملک سے باہر ہے ، جس پر عدالت نے تین مفرر ملزمان کے اشتہاری ہونے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

مفرور ملزمان میں ایم کیو ایم رہ نما محمد انور، محمود صدیقی اور محمد سلمان شامل ہیں,جبکہ گرفتار ملزمان میں عبدالجبار،خالد امان ،محسن اور شفیق شامل ہیں،چاروں ملزمان کو گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی راکا ایجنٹ ہونے اور بھارت سے تربیت لینے کا الزام ہے ملزمان سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برامد ہوا تھا۔