شکرگڑھ ،ہوٹلوں وبیکرز کے خلاف کریک ڈاؤن، غیر معیاری کوالٹی پر 2ہوٹل3بیکریاں سیل

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:21

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء )پنجاب حکومت کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ نعمان فاروق تارڑ ،ڈی ڈی ایچ او شکرگڑھ ڈاکٹر محمد سلیم ،چیف آفیسر ٹی ایم اے محمد افضل اوردیگر افسران کی زیر قیادت ہوٹلوں بیکرز کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈا?ن صفائی کے ناقص انتظامات اشیا کی غیر معیاری کوالٹی پر 2ہوٹل3بیکریاں سیل،مختلف دکانوں کو ایک لاکھ سے زائد جرمانہ ،تفصیل کے مطابق افسران نے وزیراعلے پنجا ب کی ہدایت اور عوامی شکایات کے پیش نظر چھاپے مارے جہاں پر ہوٹلوں اور بیکریوں میں صفائی کا انتظام بے حد ناقص پایا گیا اور اشیا کی تیاری کے مراحل کا بھی جائزہ لیا گیا جو کہ حفظان صحت کے اصولوں کے منافی تھا اس اپریشن کو دیکھ کر عوام کی بہت بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی افسران نے موقع پر ہوٹل اور بیکریاں سیل کر دیں دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے اور سخت وارننگ بھی دی افسران نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی شہریوں نے اس اپریشن کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ شہر میں صفائی کا نظام بہتر اور تجاوازت کا بھی خاتمہ ہو نا چاہیے