صوبائی حکومت تبدیلی کے نعرے کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے نظام کو درست کرنے پر عمل پیرا ہے ،صوبائی حکومت عام آدمی کی بہتری کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں بہتری لارہی ہے ، تبدیلی کیلئے صحت، تعلیم، پولیس، پٹوار ی سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے، بیروزگاری کے خاتمے اور معاشی ترقی کیلئے صوبے میں صنعتیں لگار ہے ہیں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا شمولیتی جلسے سے خطاب
ہفتہ 9 جنوری 2016 19:59
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تبدیلی کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے کیلئے نظام کو درست کرنے پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد عام آدمی کو وہی سہولیات فراہم کرنا ہے جو اس ملک کے طاقتور طبقوں کو حاصل ہیں اور غریب و کمزور طبقے ان کیلئے ترس رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت عام آدمی کی بہتری کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں بہتری لارہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کا جو نعرہ لگایا تھا اس پر عمل کرکے ہم نے صحت، تعلیم، پولیس، پٹوار سسٹم کو درست سمت میں آگے لے جانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں جبکہ بیروزگاری کے مکمل خاتمے اور معاشی ترقی کی خاطر صوبے میں صنعتیں لگار ہے ہیں صوبے کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے عوام کی ترقی و خوشحالی کی خاطر اس طرح کے اقدامات کرنا ان کے اولین فرائض میں شامل ہے اس لئے وہ آرام سے نہیں بیٹھے ہیں بلکہ دن رات اس نظام کو درست کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں لگے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا گراف روز بروز اُوپر جارہا ہے اور لوگ اس میں شامل ہورہے ہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.