مقدمات بنانا اور بری کرنا متعلقہ اداروں کا کام ہے،وزیراعظم نے کسی ادارے پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کا آصف زرداری کے بیان پر رد عمل

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مقدمات بنانا اور بری کرنا متعلقہ اداروں کا کام ہے،وزیراعظم نواز شریف نے کسی ادارے پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر رد عمل دے رہے تھے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مخالفین آصف علی زرداری کے بری ہونے پر الزام دیتے ہیں اور آصف علی زرداری مقدمات قائم ہونے پرالزام دیتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے کسی ادارے پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی، مقدمات بنانا اور بری کرنا متعلقہ اداروں کا کام ہے