ڈی سی اولاہور محمد عثمان کا اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ کے روٹ کا دورہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ کے روٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز ، ورکس اینڈ سروسز اہلکار،اوورنج لائن میٹرو ٹرین روٹ کے انجئینرز بھی ڈی سی او لاہور کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے میٹروٹرین پراجیکٹ پر ہونیوالے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ پر ٹریفک کی روانگی کو چیک کیا اور متعلقہ افسران کو تمام سیفٹی مئیرز اختیار کرنیکی ہدایت کی تاکہ عوام الناس کو تعمیراتی کام کی وجہ سے کوئی دشواری نہ ہو سکے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو ٹریفک کے بہاؤ کو مسلسل جاری رکھنے اور عوام الناس کو ٹریفک کے حوالے سے بہتر سروس فراہم کرنے پر شاباش دی۔