اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام علاقے،خصوصاً بلوچستان وخبیر پختونخوا مستفید ہونگے، سینیٹر سردار یعقوب ناصر

تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ان کی جو بھی خدشات ہے دور کریں گے،خصوصی بات چیت

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر اور سابق سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام علاقے اور خصوصاً بلوچستان وخبیر پختونخوا مستفید ہونگے تحریک انصاف اس منصوبے کو متنازعہ بنا نے کی کوشش کر رہی ہے مگر وفاقی حکومت اس منصوبے کو کسی بھی صورت متنازعہ نہیں بنائیں گے بلکہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ان کی جو بھی خدشات ہے دور کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاک چین دوستی سے فائدہ اٹھا رہی ہے اور مشکل حالات میں جب پاکستان سے سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری کسی اور ملک میں لگا نے کی کو شش کر رہے تھے تو چائنا نے پاکستان کیساتھ دوستی نبھاتے ہوئے 46 ارب ڈالر کے منصوبوں کو پاکستان میں لگانے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے بین الاقوامی کار بھی اب اپنی سرمایہ کاری پاکستان میں لگانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کی تمام جماعتیں اس منصوبے کی کامیابی کیلئے کام کریں اور اس منصوبے کو کسی بھی صورت متنازعہ نہیں بنا نا چا ہئے جو جماعتیں اس منصوبے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ملک اور قوم کے خیر خوا ہ نہیں ہے اور موجودہ حکومت ملک میں73 جیسے حالات پیدا نہیں کر رہے ہیں بلکہ تمام صوبوں کو ان کے حقوق دینے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس منصوبے کو متنازعہ بنا نے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے مگر اس منصوبے کو ہم کسی بھی صورت ناکام نہیں ہونے دینگے بلکہ اس منصوبے کے کامیابی کیلئے مسلم لیگ ن کے حکومت تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں اس پر سیاست کر رہی ہے اور ان پر کریڈیٹ لینا چا ہتی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کیساتھ نا انصافی نہیں ہو گی اور نہ ہم اس منصوبے پر کسی بھی صوبے کیساتھ ناانصافی ہونے کی اجازت دینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور اب صوبے کے تمام مسائل کو مل کر حل کرینگے مسائل تو ہر وقت ہو تے ہیں اور مسائل کو حل کر نے میں وقت لگتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں نے جمہوری روایات کی پاسداری کر تے ہوئے مری معاہدے پر عملدرآمد کر کے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کو حکومت دیدی انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کر نے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :