اوستہ محمد ، جے یو آئی کے زیر اہتمام ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی ریلی ، رہائی کا مطالبہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:01

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء)جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی ریلی ،رہائی کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کے جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جو بعد میں میلاد چوک پر ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جلسہ سے صوبا ئی صدر مولانا عبدالمجید جتک اے ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عثمان مہدی،مولانا عبدالحکیم ، سٹی صدر مولانا صدام حسین ، اور مولاناامیر حمزہ ،نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری ایک مرد مجاہد ہیں جنہوں نے گستاخ رسولﷺ کو قتل کیا جو نبی کریم کی گستاخی کرے گا اسکو قتل کرنا واجب ہے ، انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری ایک مرد مجاہد ہیں ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ ملک گیر احتجاج شروع کئے جائیں گے ، پھر حکومت کے بس سے بات نکل جائے گی۔