مقا می کا ٹن ما ر کیٹ میں گز شتہ ہفتہ تیز ی کا عنصر ر ہا

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:54

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) مقا می کا ٹن ما ر کیٹ میں گز شتہ ہفتہ کے دوران تیز ی کا عنصر ر ہا ،جینرز نے کم فصل ہو نے کی وجہ سے رو ئی کی محتا ط فروخت کی جبکہ ٹیکسٹا ئل ملزنے اچھی کو الٹی کی رو ئی میں د لچسپی لی جس کے باعث رو ئی کے بھاؤ میں نسبتاتیز ی ر ہی ۔کراچی کا ٹن ایسو سی ایشن کی اسپا ٹ ر یٹ کمیٹی نے اسپا ٹ ر یٹ میں فی من 100رو پے کا اضا فہ کرکے اسپا ٹ ر یٹ فی من5350رو پے کے بھا ؤ پر بند کیا ۔

صو بہ سندھ و پنجاب میں رو ئی کا بھا ؤ کوا لٹی کے حسا ب سے فی من4700رو پے سے5700رو پے رہا جبکہ پھٹی کا بھا ؤ سندھ میں فی من1900تا2900رو پے جبکہ صو بہ پنجاب میں2300تا3200رو پے ر ہا ۔کراچی کا ٹن برو کرز فورم کے چیئر مین نسیم عثمان نے بتا یا کہ چین کی اقتصادی دگر گوں صورت حال کے باعث نیو یارک کا ٹن سمیت بھارت میں بھی رو ئی کے بھا ؤ میں کمی کا ر حجان ر ہا لیکن ملک میں کپاس کی پیداوار میں34فیصد تقر یبا گز شتہ سال کی پیدا وار ایک کروڑ49لاکھ گا نٹھو ں کی نسبت53لاکھ گا نٹھو ں کی غیر معمو لی کمی کی و جہ سے رو ئی کے بھا ؤ میں تیز ی کا رجحا ن رہا۔

(جاری ہے)

نسیم عثمان کے مطا بق اس سال ملک میں کپاس کی پیداوارتقر یبا 97لاکھ گا نٹھوں کے لگ بھگ ہو گی اور53لاکھ گا نٹھوں کی کم پیداوار کی و جہ سے ملک کی معیشت کو تقر یبا 6ارب ڈا لر کا نقصا ن ا ٹھا نا پڑے گا