سرگودھا اور گردونواح میں محکمہ سوئی گیس کی غفلت،غیر قانونی کمپریسرز کے باعث شہری گیس کو ترس گئے

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) سرگودھا اور گردونواح میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے کمپریسر لگا کر گیس کھینچنے والوں کیخلاف تاحال کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی لوگوں کی بڑی تعداد نے گھروں میں کمپریسر وغیرہ لگالئے ہیں جس کی وجہ سے شہری گیس کو ترس رہے ہیں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچنے والوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا مگر عملی طور پر اس کا آغاز نہیں ڈی سی او سرگودھا نے بھی کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچنے والوں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کی تھی مگر لوگ بدستور گیس کھینچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :