عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی طرف سے کسی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کی درخواست نہیں کی گئی، ایسی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں
وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا بیان
ہفتہ 9 جنوری 2016 18:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) وزارتِ داخلہ نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی طرف سے ابھی تک کسی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کی درخواست نہیں کی گئی۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق اس وقت عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش مختلف مراحل سے گزر رہی ہے اور اس سلسلے میں اسکارٹ لینڈ یارڈ سے کسی قسم کا مطالبہ قبل از وقت اور بے معنی ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اس کیس میں آج تک برطانیہ سے بھی پاکستان میں گرفتار کسی ملزم کی حوالگی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہاکہ میڈیا کے چند حلقوں پر آنے والی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں اور اس قسم کی غیر ضروری قیاس آرائیاں تفتیش پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں اس لئے ان سے گریز کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.