وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،23 بھکاریوں سمیت 29 ملزمان گرفتار

قبضے سے اسلحہ، منشیات، مال مسروقہ برآمد، مقدمات درج کرلئے گئے

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران23بھکاریوں سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی ، مو با ئل فون ، شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران23 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہسی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم ذیشان حیدر کے انکشاف و نشا ند ہی پر نقدی اورمو با ئل فون بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کھنہ پولیس نے دور ان گشت ملزم سمیع اﷲ جو افغا نستان کا رہا ئشی ہے متعلق داخلہ پاکستان کو ئی ثبو ت پیش نہ کر سکا ۔ جبکہ ملزم محمد صدیق کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم ملک جہاں سے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ شالیمار پولیس نے بغیر اجا زت کھلا ڈیزل فروخت کر نے پر دو ملزمان علی نو اب اور اکرم خا ن کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :