ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی طرف سے ابھی تک کسی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کی درخواست نہیں کی گئی، ترجمان وزارت داخلہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:09

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی طرف سے ابھی تک کسی ملزم کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی طرف سے ابھی تک کسی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کی درخواست نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی طرف سے ابھی تک کسی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کی درخواست نہیں کی گئی،انہوں نے کہا کہ اس وقت کیس کی تفتیش مختلف مراحل سے گزر رہی ہے اور اس سلسلے میں اسکارٹ لینڈ یارڈ سے کسی قسم کا مطالبہ قبل از وقت اور بے معنی ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ اس کیس میں آج تک برطانیہ سے بھی پاکستان میں گرفتار کسی ملزم کی حوالگی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے چند حلقوں پر آنے والی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں اور اس قسم کی غیر ضروری قیاس آرائیاں تفتیش پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں اس لئے ان سے گریز کیا جائے۔