کراچی، سانگھڑ واقعہ کی عدالتی انکوائری کروائی جائے درازہ شریف میں نامزد ایف آئی آر تبدیل کرنے کے دباؤ ڈالا جارہا ہے، وریام فقیر خاصیخلی

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) فنکشنل لیگ کے ایم پی اے پیر صاحب پگارا کے خلیفہ وریام فقیر خاصیخلی نے کہا ہے کہ سندھ گورئمنٹ کی جانب سے درازہ شریف واقعہ میں ملوث سکندر جونیجو اوربشیر جونیجو کو بچانے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا اسی لئے سندھ حکومت کے کہنے پر سانگھڑ پولیس نے سانگھڑ واقعہ میں فنکشنل لیگ کے معززین کے نام ایف آئی آر میں درج کئے ہیں انھوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سانگھڑ واقعہ کی عدالتی انکواری کروائی جائے اگر اس میں فنکشنل ملوث ہوگئی تو اس میں ملوث افراد کو پولیس کے حوالے کرے گئی ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے آپس میں اختلافات موجود ہیں جب میرے گھر کے آٹھ افراد کو درازہ شریف میں قتل کردیا گیا تھا تو پی پی کے تمام رہنما میرے گھر پر تعزیت آئے اورمیں نے ان کی تعزیت قبول کی مجھے اگر اپنے خاندان کے آٹھ افراد کے قتل کا بدلہ لینا ہوگا تو میں جن لوگوں نے قتل کیا ان کا تعلق خیرپور سے ہے ان سے لوں سانگھڑ میں بسنے والے پی پی کے کارکنوں کو کیوں نقصاں پہنچوں گا جب میرے گھر پر آٹھ جنازے اٹھائے تو اس وقت لاکھوں لوگ موجود تھے کسی نے بھی پی پی کے ایک بینر کو بھی نقصان نہیں پہنچایا جس روز سانگھڑ واقعہ رونما ہوا اس روز میں سارا دن سانگھڑ میں تھا سنجھورو پولیس کو میں نے خود سنجھورو میں فنکشنل لیگ کے ورکروں کو تنک کرنے والے پی پی کارکنوں کی درخواست دی تھی ان کا کہنا تھا کہ پی پی حکومت چاہتی ہے کہ سندھ میں ایک بار پھر حرتحریک اور قومی اتحاد تحریک جیسا ماحول پیدا کیا جائے مگر پیر صاحب پاگاڑہ نے ہمیشہ جماعت اور پاڑئی کو پرامن رہنے کی ہدایت دی ہیں پی پی سانگھڑ کو پولیس کی مدد سے فتح کرنا چاہتی ہے اگر الیکشن کمیشن چاہتی ہے کہ الیکشن غیر جانبدانہ ہوں تو بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں اگر ہم شکست کھاگئے تو نتائج قبول کرلیں گئے مگر پولیس کی طاقت کے ساتھ آنے والے نتائج کو ہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فنکشنل پر پولیس کا دباؤ ڈال کر فنکشنل کو الیکشن سے باہر کرنا چاہتی ہے ہم کسی بھی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گئے ہمارے نامزد امیدواروں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ کسی طرح الیکشن سے دستبردار ہوجائیں ضلع کونسل کے نامزد امیدوار سالار سنجرانی کھڈرو ٹاون کمیٹی کے نامزد چیرمین گڈو ماری کے گھروں پر چھاپے مار کر حراساں کیا جارہا ہے سنجھورو۔

(جاری ہے)

جھول ۔کھڈرو اور منگلی پولیس ہر آنے جانے والے شخص کو روک کر شناخت کرنے پر گرفتار کرکے بھاری رقم لیکر چھوڑ دیتی ہے پولیس نے روزگار بنالیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں اجتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے قومی خزانے کو نقصان پہنچانا جرم ہے اگر فنکشنل لیگ کی خواتین نے اجتجاج کے دوران کسی بھی قومی املاک کو نقصان پہنچایا ہو تو پولیس ان پر لاٹھی چارج کرے پرامن خواتین پر پولیس تشدد کی بھی انکواری کی جائے انھوں نے ضلعی انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جانبدار ہے فنکشنل لیگ الیکشن پی پی سے نہیں سندھ حکومت کے خلاف لڑرہی ہے ان کا کہنا تھا کہ درازہ واقعہ میں اگر ہم کو انصاف نہ ملا تو ہم سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گئے ان کا کہنا تھا کہ سانگھڑ واقع میں جو بھی قتل ہوئے ان میں سے کوئی بھی سیاسی شخص شامل نہیں تھے ایسا کیوں ہوا اس کی انکواری کون کرے گا جو بھی قصوروار ہوا اس کو سزا ملنی چاہتی انھوں نے اس بات کو رد کردیا کہ ضلع میں فنکشنل کمزور نہیں ہوئی ہماری پوزیشن اپنی جگہ موجود ہے پی پی کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ 17دسمبر کو جو الیکشن ہونے جارہے تھے اس میں ہی الیکشن کمیشن کی کارگردگی ظاہر ہوچکی تھی 23جنوری کو بھی وہی پوزیشن ہوگی وفاقی الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے نوٹس لینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :