جیونی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے دواہلکار شہید ،تین شدید زخمی

شر پسندوں نے سڑک کنارے پہلے سے نصب مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا یا

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے دواہلکار شہید جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزررہی تھی کہ شر پسندوں نے سڑک کنارے پہلے سے نصب مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دواہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ تین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرا کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کسی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :