انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات کی سماعت30 جنوری تک ملتوی کردی

زرداری لیگ پھولن دیوی اور حکومت سندھ نے جوحربے استعمال کئے وہ ناکام ہوئے ہیں،سابق وزیر داخلہ سندھ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات کی سماعت30 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بدین میں جلاو گھیراو ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کے چار مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبرایک میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کے مقدمہ کی سماعت30 جنوری تک ملتوی کردی عدالت نے مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر ذوالفقار مرزا کے ایک ساتھی مقبول کو اشتہاری قرار دیا جبکہ مقدمہ کی نقول ملزمان کو فراہم کی گئی آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کیئے جانے کا امکان ہے درخشاں تھانے میں پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے اور پریڈی تھانے کی حدود میں بھی ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں عدالت نے سماعت30 جنوری تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نمبر دس نے ضبط کی گئی ان کی ایک گاڑی کو واپس کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ آرام باغ تھانے میں درج مقدمہ کی سماعت بھی تیس جنوری تک ملتوی کردی گئی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزانے کہاکہ زرداری لیگ پھولن دیوی اور حکومت سندھ نے جوحربے استعمال کیے وہ ناکام ہوئے ہیں اب تک مقدمات کا چالان پیش نہیں ہوا ہم نے انتخابات میں پہلے بھی کامیابی حاصل کی آئندہ ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :