نوجوان پاکستان کا بہتر مستقبل ،اپنی تمام صلاحیتیں ملکی ترقی ونیک نامی کیلئے استعمال کریں، محمد رضوان
کھیل اورتعلیم کسی بھی شعبے میں بھر پور محنت کرکے ایک بہتر مقام حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی کا محنت ضائع نہیں کرتا، وکٹ کیپر کرکٹر کا طلباء و طالبات سے خطاب
ہفتہ 9 جنوری 2016 17:39
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازوکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہاکہ نوجوان پاکستان کے بہتر مستقبل ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنی تمام صلاحیتیں ملک وقوم کی ترقی ونیک نامی کیلئے استعمال کرے،کھیل اورتعلیم کسی بھی شعبے میں بھر پور محنت کرکے ایک بہتر مقام حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی کا محنت ضائع نہیں کرتا۔
ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روزلطیف آباد میں واقع یونیک وڑن سکول کے دورے کے موقع پر طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
وکٹوں کے عقب اور وکٹوں کے آگے بیٹسمین کے طور پر اپنا فاتح کردار نبھانے کی صلاحیت رکھنے والیمحمد رضون نے کہاکہ ہمارے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں ان جیساقابل دنیاکے کسی بھی حصے میں نہیں البتہ اگر وہ خود غلط سرگرمیوں سے بچاکر مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھ کر اپنے اپنے شعبے میں محنت جاری رکھیں ،تب جاکر ایک بہتر مقام حاصل کرسکتے ہیں۔
اشد لطیف کی طرح کا خدا اد صلاحیتوں کامالک وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہاکہ کرکٹ کیریئرکے آغازسے لیکرآج تک محنت کرتارہاہوں اپنی محنت نہیں چھوڑی یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری محنت کا صلہ دیااور قومی ٹیم کا حصہ بن گیاہوں جس پر جتنابھی شکراداکروں وہ کم ہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.