کوئٹہ، فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ،2 اہلکار جاں بحق،3 زخمی

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے دو اہلکار جاں بحق ، تین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز گوادر کے علاقے کلدان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی اچانک پہلے سے نصب شدہ دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود اہلکاروں میں سے دو موقع پر شہید ہوگئے اور تین شدید زخمی ہوگئے واقع کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیموں کے ارکان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شوائد اکٹھا کرلئے ہیں اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے پولیس ذرائع نے بتایا کہ شرپسندوں سے دھماکہ خیز مواد پہلے سے ہی سڑک کنارے نصب کررکھا تھا مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا یا بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :